آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
اگست17   جمعہ۔
برج حمل
 اگست17   جمعہ۔ تفریحی پروگرام میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اہم امور میں احتیاط برتیں۔ غفلت لاپرواہی کسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
 
برج ثور
 اگست17     جمعہ۔ گزشتہ بنائے گئے منصوبوں پر نظر ثانی ہو سکے گی۔ آمدن بڑھنے کا امکان ہے۔ چانس کو ضائع نہ کریں۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ رومانوی ماحول بہتر ہوگا۔ 
 
برج جوزا
 اگست17   جمعہ۔ شریکِ کار کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ منصوبوں میں ردوبدل ہو سکے گا۔ کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لیکن جلد اُس پرقابو پا سکیں گے۔ اخراجات کنٹرول میں رکھیں۔ 
 
برج سرطان
 اگست17 جمعہ۔ تبادلہ خیال مفید رہے گا۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ آرام کیلئے وقت نکالنا ضروری ہے۔ کاروباری معاملات میں سیاسی حکومت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
 
برج اسد
 اگست17    جمعہ۔ ملازمتی امور پر اضافی توجہ دیں۔ رومانوی ماحول خوشگوار ہوگا۔ عزیز و اقارب سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ دوران گفتگو محتاط رہیں۔
 
برج سنبلہ
 اگست17  جمعہ۔ کام کی طرف اضافی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ شریک کار سے تعاون کریں۔ تعلیمی سرگرمیوں میں توجہ دے سکیں گے۔
 
برج میزان
 اگست17   جمعہ۔ کامیابی کی راہیں استوار ہونگی۔ دوسرے لوگ آپ سے متاثر ہونگے۔ شریک کار کے ساتھ بہتر طور پر لین دین ہو سکے گا۔ اپنی صحت سے غفلت نہ برتیں۔ ذہنی دبائو محسوس نہ کریں۔
برج عقرب
 اگست17   جمعہ۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ کسی دعوت وغیرہ کی وجہ سے سفر کر سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ اہم خبر سن سکیں گے۔ آپ کی توجہ اندرونِ خانہ معاملات نمٹانے میں ہوگی۔ 
 
برج قوس
 اگست17 جمعہ۔ اہم منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آئے گا۔ صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔ دوستوں میں اضافہ ہو گا۔
برج جدی
 اگست17   جمعہ۔ بحث و تکرار سے گریز کریں اور جذبات پر قابو رکھیں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ معاملات محبت میں اُلجھائو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ محتاط رویہ اختیار کریں۔
 
برج دلو
 اگست17   جمعہ۔ بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ قسمت ساتھ دے گی۔ جس کے باعث دوستوں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔
 
 
برج حوت
 اگست17  جمعہ۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند رہے گی۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون کریں۔ نصیحت و مشورہ کو نظر انداز نہ کریں۔ صنعتی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ 
———————————————————————————

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں