کیا آپ جانتے ہیں ایشوریہ رائے اپنی زندگی کے کن واقعات پرفلم بنانا چاہتی ہیں؟

ایشوریہ رائے

ممبئی:بالی ووڈ حسینہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں آرکیٹیکچر کی طالبہ تھیں جب مجھے مقابلہ حسن میں شامل ہونے کا موقع ملا جس کے بعد زندگی بدل سی گئی اور اگلے ہی مرحلے مجھے اپنی زندگی کی پہلی فلم آفر ہوئی جسے میں انکار نہ کرسکی اور یوں فلم نگری میں قدم رکھا۔

اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق ایشوریہ رائے کا کہنا تھا کہ 146میں نے کبھی خود کی زندگی پر فلم بنانے کا نہیں سوچا لیکن عین ممکن ہے کہ ایسا ہو بھی جائے کیوں کہ میں اس پر کام کرنا چاہتی ہوں لیکن سمجھ نہیں آتی کہ ابھی خود پر کتاب لکھنی چاہیے یا نہیں۔

ایشوریہ رائےنے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کہانی کو ویسا بیان کریں جو حقیقت پر مبنی یا حقیقت کے قریب تر ہو ورنہ فائدہ نہیں جب کہ اپنی زندگی کے کچھ واقعات کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گی اور اگر میری زندگی پر دیکھنے کے قابل فلم بن سکتی ہے تو پھر میں پیچھے نہیں رہوں گی لیکن ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں