عمران خان کی دعوت پر شدید تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود سدھو پاکستان آگے۔۔

تحریک انصاف عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دوست سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور: ذرائع کی معلومات کے مطابق سدھو براستہ واہگہ بارڈر آج لاہور پہنچیں گے جس کے بعد شام 5 بجے تک ان کی اسلام آباد آمد متوقع ہے جہاں ان کی نامزد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دوسری جانب سدھو نے بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور سدھو نے اس تقریب میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز کا باعث قرار دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 3 بھارتی سابق کرکٹرز کو دعوت دی گئی تھی، تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ذاتی مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں