ملک کو لوٹنے والے ایک ایک شخص کا احتساب ہوگا،عمران خان

نومنتخب وزیراعظم

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ قوم کو مقروض کرنے والے کسی آدمی کو نہیں چھوڑیں گے۔

قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی قوم سے وعدہ کرتا ہوں جو تبدیلی ہم لائیں گے قوم اسی کے لیے ترس رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کڑا احتساب ہوگا اور جن لوگوں نے قوم کو مقروض کیا ایک، ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان وعدہ کیا کہ ملک میں وہ تبدیلی لائیں گے جس کے لئے قوم ترس رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے ایک ایک کا احتساب ہوگا اور کسی ڈاکو سے این آر او نہیں ہو گا۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے نہیں پالا، 22سال کی جدوجہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مانسہرہ، 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، زیادتی اور قتل کے الزام میں 4 دوست گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں