قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران منتخب وزیراعظم ہیں ،شاہ محمودقریشی

وزیر اعظم عمران خان
Loading...

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات ہوگئے قوم نے مینڈیٹ دے دیا ٗعمران خان پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں

قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کوتقریرکرنے نہیں دی جبکہ ہمیں جمہوری عمل کی پاسداری کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کودرخواست کی کہ احتجاج آپ کا حق ہے،ن لیگ کااحتجاج ریکارڈہوگیااب آپ اپنے لوگوں کوکہیں کہ تشریف رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سوچ میں پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلنا اور فیڈریشن کومضبوط کرنا شامل ہے جبکہ وہ بطوروزیراعظم اپنے آپ کواحتساب کے لیے پیش کرنا چاہ رہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ منتخب وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے پہلے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بات کی تھی کہ قائد ایوان کا خطاب پر سکون ماحول میں سنا جائے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے خطاب کے دوران شور شرابہ کرکے وعدہ خلافی کی۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کو ایک اور موقع دیا ہے، وطن عزیز میں جمہوری نظام کا تسلسل خوش آئند ہے جبکہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سیاسی جماعتیں مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اجنبیت اور نفرت کی دیوار کو گرانا ہوگاجبکہ عوام کا مقدر تبدیل کرنے والی تبدیلی کا انتظار ہے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں