آج کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
ستمبر 17 پیر۔

برج حمل
تفریحی سرگرمیوں میںرجحان رہے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

برج ثور
کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔ ٹینشن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج جوزا
بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ دیرینہ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج سرطان
آپ کے خیالات اور نظریات غیر معمولی ہیں ۔ آپ ہمیشہ سے ہی پرکشش ہیں۔ جنس مخالف کے دام فریب سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

برج اسد
ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائینگے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔

برج سنبلہ
افسران بالا سے اپنی ترقی کے بارے میں بات کریں۔ آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ آپ ہر شخص اور حالات کے ساتھ گزارا کر لیتے ہیں۔

loading...

برج میزان
قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔

برج عقرب
کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیں گے۔

برج قوس
فارن ایکسچینج اور نجی تعلق پر زور رہے گا جو روز بروز گرم تر ہوتا جا رہا ہے دو افراد اہم کردار ادا کریں گے۔محنت سے جس مقام کو بنایا ہے اس میں ترقی کے امکانات ہیں۔

برج جدی
کئی لوگ اقرار گناہ کریں گے لوگ آپ پر بھروسہ کر کے اپنے دل کا راز بتا دیتے ہیں اور پھر آپ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔کیا گیا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج دلو
مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔

برج حوت
دوسروں کی رائے پر عمل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ فیکٹری کے مالکان کو نفع ہو سکے گا۔ دوست مددگار رہیں گے۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں