ورلڈ کپ سر پر ہے، ٹیم کے کمبی نیشن پر توجہ دینا ہو گی، روہت شرما

ایشیاء کپ

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز منگل کو دبئی اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کی ٹیم کے خلاف کررہی ہے۔

ہانگ کانگ کے میچ سے قبل پیر کو دبئی میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ دبئی کا موسم گرم ہے اور میچوں کے دوران کنڈیشن بھی مشکل ہیں لیکن ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔

پاکستانی ٹیم اس گروپ سے پہلے ہی میچ جیت چکی ہے اگر بھارت نے کامیابی حاصل کر لی تو دونوں ٹیمیں سپر فور میں کوالیفائی کرلیں گی۔

ہانگ کانگ کے انشومن راتھ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا لیکن اس میچ میں ایک دو اچھی کارکردگی تھیں۔ کوشش کریں گے کہ بھارت کے خلاف مزید بہتر کھیل پیش کریں۔

روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ کپ سرپر ہے اس لیے ہمیں اپنی ٹیم کے کمبی نیشن پر توجہ دینا ہوگی اور انفرادی طور پر بھی اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمارے لیے سب ٹیمیں برابر ہیں ہمیں اپنی ٹیم کی فکر ہے حریف ٹیم کو ہرانا مشن ہے۔

” ہم ٹیم کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کنڈیشن کی نہیں میچوں کے نتائج کی فکر ہے۔ اب گیم ٹائم شروع ہوچکا ہے اور اسی پر فوکس ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ہم اس ایشیاء کپ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہم ایک دم سے فائنل کی نہیں ایک ایک میچ کی فکر کر رہے ہیں۔

روہت نے کہا کہ رائیڈو اور کیدار بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دونوں کا ٹیم میں آنا بہت اچھا ہے۔ رائیڈو آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

“ہمارے کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے تیار ہیں۔ پچ اتنی بری نہیں ہے ان پچوں پر اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔”

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں