ہم پاکستانی ہیں اس لیےانٹرنیشنل ائیر پورٹس پرہمارے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے،لیکن بھارتیوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ اداکارہ صبا قمر

غیر ملکی ائیر پورٹس پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کو سخت چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، کیونکہ ہم پاکستانی ہیں لیکن بھارتیوں کے ساتھ ایسانہیں ہوتا، اداکارہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا جمانے والی اداکارہ صبا قمر  جو اپنے بے باک کرداروں کی وجہ سے اور بےباک بیانات کی وجہ سے اکثر خبروںمیں رہتی ہیں،  اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر اپنے ساتھ اور دیگر پاکستانیوں کےساتھ روا رکھے جانے والے امتیاز پر  بات کرتے ہوئے اشکبار ہو گیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کے انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر انہیں سخت چیکنگ سے گزارا جاتا ہے صرف اس لیے کہ وہ پاکستانی ہیں اور انکا پاسپورٹ پاکستانی ہے۔ اور چیکنگ کے دوران انہیں ایسی نظروں سے دیکھا جاتا ہے جیسے انہوں نے کوئی جرم کیا ہو۔ صبا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایسا امتیاز بھارتیوں کے ساتھ نہیں کیا جاتا ۔ اپنا ایک واقعہ بیان کرتےہوئے اداکارہ نے کہا جب وہ بالی ووڈ فلم کر رہی تھیں تو انہیں شوٹنگ کے لیے دوسرے ملک جانا تھا ۔ لیکن ائیر پورٹ پر سب بھارتی اداکاروں کو گزر نے دیا گیا لیکن انہیں روک لیا گیا اور ایک طویل انٹرویو کے بعد جانے کی اجازت دی گی۔ ایسا اس لیے ہو کہ میرا پاسپورٹ پاکستانی تھا۔ اس چیز سے مجھے احساس ہوتا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں پچھلے دنوں قصور میں سات سالہ زنیب کے قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ (ذرائع این این آئی)

مزید پڑھیں۔  چیمپئنز ٹرافی جیت کر میں نے قوم کا قرض اتار دیا۔ محمد عامر

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں