بھارت اور کشمیر کی جیلوں میں نظربند کشمیری رہنماؤں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیرسانحہ حول

کشمیری حریت پسند ضمیر کے قیدی ہیں اور ان کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ اپنے پیدائشی حق آزادی کا پُرامن مطالبہ کررہے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارت اورکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلوں میں نظربند رہنماؤں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جیل انتظامیہ نے جملہ اسیرون کا قافیہ حیات تنگ کررکھا ہے اور انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جیلوں میں نظربندوں کو علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے اور انہیں تنگ وتاریک کوٹھریوں میں قید کرکے جسمانی طور معذور بنانے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت کے بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کے عارضہ قلب سمیت کئی مہلک امراض میں مبتلا ہیں اور علاج معالجے سے محرومی کی وجہ سے ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری حریت پسند ضمیر کے قیدی ہیں اور ان کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ اپنے پیدائشی حق آزادی کا پُرامن مطالبہ کررہے ہیں۔

(Visited 38 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں