ماہرہ خان کی ویڈیو پھر سے منظرعام پر

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ,اس ویڈیو کو ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقع پر بطور خاص بنایا ہے، ماہرہ خان کو عدنان نہ صرف خوبصورت بناتے ہیں بلکہ انکی دوستی بھی مظبوط ہے

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان بالی وڈ اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔

 ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظر آرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram
loading...

آئ لو یو!!💕. @adnanansariofficial

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔ اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں ،جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’سات دن محبت ان‘ کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

(Visited 95 times, 4 visits today)

Comments

comments

Adnan, Birthday, Instagram, Mahira Khan, Makeup, Pakistan, vedio,

اپنا تبصرہ بھیجیں