نواز شریف ایسے وقت میں لندن جا رہے ہیں جب بھارتی وزیراعظم مودی بھی وہاں ہوں گئے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اہلیہ کی عیادت نواز شریف کے فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے، اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے۔  نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے سلسلے میں لندن روانہ ہوئے ہیں جس پر تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے احتساب کا عمل متاثر نہ ہو اور نہ مرکزی ملزم فرار ہو، جب کہ ان کے سمدھی بھی بیماری کی آڑ میں بیرون ملک میں ہیں۔ انہوں  نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اس وقت لندن جارہے ہیں جب مودی بھی وہاں پہنچ رہے ہیں، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگی ہوئی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سونے کا بہترین طریقہ، سائنس

اپنا تبصرہ بھیجیں