کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

بچی
loading...

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اغوا و زیادتی کے قتل ہونے والی بچی رابعہ کے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔بدھ کوکراچی سٹی کورٹ میں اورنگی ٹاؤن کی 6 سالہ رابعہ کے قتل کے ملزمان کو پیش کیا گیا۔

 تھانہ منگھوپیر پولیس نے عدالت سے رحیم اور فضل کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ملوث افراد کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 25 اپریل تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب سے بچی کے والد بقا محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لاش دفنانے جا رہا تھا مگر علاقے والے  احتجاج کرنے کا کہنے لگے ۔پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں میرے رشتے کے ماموں رحیم بخش شامل ہیں، میں چاہتا ہوں انہیں چھوڑ دیا جائے، پولیس دوسرے گرفتار ملزم فضل داد سے تفتیش کرے، اسی نے بچی کو چیز بھی دلائی تھی۔بقا محمد کا کہنا ہے کہ میں مزید لوگوں کی بھی نشاندہی کروں گا ان سے بھی تفتیش کی جائے۔ مقتولہ کی ماں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف چاہیے، دو بچیاںچیز لینے گئی تھی ایک واپس آگئی اور دوسری نہ لوٹی، میری بچی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کرپٹ افسران کومعطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا،آئی جی سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں