چونیاں،دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی ،اور چونیاں،واپڈا سب ڈویژن رورل پتوکی کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،50افراد کیخلاف مقدمہ درج

چونیاں
loading...

چونیاں:پتوکی بھیڈیاں مسجد کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی مقدمہ درج کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل جمیل اپنے ساتھی محمد فیصل کے ہمراہ ہنڈا 125مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بھیڈیاں النور مسجد کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے دن 11:30بجے روک لیا اور گن پوائنٹ پر ہینڈز اپ کر کے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی فیصل جمیل کی تحریری درخواست پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
دوسری جانب چونیاں میں واپڈا سب ڈویژن رورل پتوکی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرلیا۔50افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معلومات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن پتوکی کو اطلا ع ملی کہ با زار حسن پتوکی ، برج مہالم ، پرانی منڈی پتوکی ، زاہد ہا ؤسنگ اسکیم او ردیگر علا قوں میں سر عام کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے، واپڈا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے والے محمد یوسف ، مشتاق، غلام حسین ، ثمینہ کو ثر ،رضیہ بی بی ، رخسانہ بیگم ، عقیل عرف پاشا، خادم عرف پھیری ، منظور احمد ، اللہ دتہ ، عبدالستار، محمد نوید، محمد عمر، سمیت 50افراد کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑے گئے سٹی پولیس پتوکی نے محمد طارق کی تحریری درخواست پر 50افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیئرمین پی سی بی کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں