لاہور،روزہ داروں کو ناقص خوراک مہیا کرنے والے 21فوڈ پوائنٹس سیل کر دیے گئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی

 لاہور میں7 فوڈ پوائنٹس ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران روزہ داروں کو ناقص خوراک مہیا کرنے والے 21فوڈ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ لاہور میں7 فوڈ پوائنٹس ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔ ناقص خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نیتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روزہ داوروں کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرلاہور میں7 ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ، گڑھی شاہو، اندرون شہر، شاہدرہ ، فیصل ٹاؤن میں موجود فوڈ پوائنٹسکو چیک کیا۔ڈی جی فوڈنے واضح کیا کہ سحری و افطاری میں صحت مند اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی ممکن بنانے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی بھی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف اتوار بازاروں کی چیکنگ کی ۔دوران چیکنگ ماڈل ٹاؤن، رکت مارکیٹ، وحدت روڈ، نشتر ٹاون، کریم پارک اتوار بازاروں میں 85 کلو پھلکیاں، 50 کلو رنگ دار سلانٹی موقع پر تلف کر دی گئیں۔

دالوں کے معیار کی چیکنگ، کسی بھی سٹال پر رنگ دار دالیں نہیں پائی گئیں۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ گوشت کے سٹالز کو مکمل ڈھانپنے، مکھیوں اور حشرات سے پاک رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا ، جھوٹ اور بس جھوٹ عمران خان کا کام ہے‘شہباز شریف

نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ ہر زون میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔ ناقص، غیر معیاری یا ممنوعہ اشیاء خوردونوش کی فروخت پر سٹال مالک اور انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں