ایشوریہ نے ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام سے روک دیا

ashwariaabheshek-aajkalpk

ممبئی;  ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے , کیونکہ فلم کی کہانی زائرہ وسیم اور پریانکا چوپڑا کے گرد ہی گھومتی ہے اور ابھیشیک کا کردار ثانوی ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکارہ سونالی بوس نے اپنی نئی فلم میں ابھیشیک بچن کو کام کی پیشکش کی تھی، فلم کا مرکزی کردار ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم ادا کریں گی جب کہ ابھیشیک بچن کو ان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا۔ ابھیشیک بچن کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھانے والی تھیں، تاہم اب خبریں یہ ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشیک کو فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے

loading...

سابق ملکہ حسن کا خیال ہے کہ فلم کی کہانی زائرہ وسیم اور پریانکا چوپڑا کے گرد ہی گھومتی ہے اور ابھیشیک کا کردار ثانوی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ابھیشیک فلم میں کام کرنے کے بجائے کسی اور اچھی پیشکش کا انتظار کریں۔ دوسری جانب ایشوریہ رائے بچن کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھیشیک کو ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نوشہرہ میں فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شخص جاں بحق ٗ14 زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں