لند ن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعائیں

بیگم کلثوم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ لاہور کے مختلف حلقوں میں الیکشن مہم کے دوران بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعائیں،ان کی عمر درازی جلد صحت یابی کے لئے پارٹی رہنماؤں امیدواروں اور کارکنوں کی جانب سے دعائیں کی گئیں۔

محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے بھی اپنے انتخابی حلقوں میں الیکشن مہم کے دوران بیگم کلثوم نواز کی صحت یانی کے لئے دعائیں کیں۔ گذشتہ روز عید کے موقع پر کارکنوں سے عید ملنے کے موقع پر کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ25جولائی کو عوام ترقی مخالف اور انتشار پسند سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے،

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کیلئے رول ماڈل ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کے پروگرام پر محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج پنجاب ان شعبوں میں سب سے آگے ہے جبکہ خیبر پی کے اور سندھ میں عوام کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے، زرداری اور نیازی دونوں نے اپنے صوبوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

loading...

اصول کی سیاست کے دعویدار سیاستدانوں نے وصولی کرکے بے اصولی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے جس کی گواہی سینیٹ الیکشن میں سامنے آ چکی ہے۔ باشعور عوام زرداری اور نیازی دونوں بھائیوں کو پہچان چکے ہیں۔ زرداری اور نیازی نے 5 سال میں عوام کو صرف کھوکھلے نعروں کے ذریعے بہلایا ہے،نیازی صاحب کی سیاست دھرنوں، یوٹرن اور جھوٹ کے ریکارڈ قائم کرنے سے عبارت ہے۔

مزید پڑھیں۔  ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان اپنی شکایات بھیجیں میں خود ہر درخواست کا جائزہ لوں گا ‘عمران خان

نام نہاد تبدیلی کے دعویدار خیبر پی کے میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ کر سکے اور میٹرو بس کے منصوبے کے نام پر پشاور شہر کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں