چین میں سمندری طوفان اور طوفانی بارش

چین
loading...

رواں برس سمندری طوفان سون تنہ چین سے ٹکرا گیا۔جس نے خشک سالی ختم کردی۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔صوبہ ہینان میں طوفانی بارش بھی ہوئی۔جس سے خشک سالی میں مزید کمی آئی۔

سمندری طوفان سون تنہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب آیا، طوفانی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ ایک سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی جس کی وجہ سے بہت سے  علاقوں میں بجلی  بند ہو گئی۔

ریلوے سروس بھی  بند کر دی گئی جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش سے صوبے میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا ہے، ادھر طوفان کی وجہ سے ہینان جانے والے ٹرکوں کا قافلہ راستے میں ہی روک دیا گیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کینیا میں شدید بارشیں اور سیلاب سے 100افرادہلاک،ہزاروں بے گھر

اپنا تبصرہ بھیجیں