کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،بلاول بھٹو

حلقہ

لالہ موسیٰ:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں ٗاگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے ٗکٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،

جیالے لڑنے کیلئے پرجوش ہیں ٗپہلے بھی مشکل وقت کا سامنا کرچکے ہیں ٗ اب بھی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ٗکالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کر کے شاید قلیل مدت فائدہ اٹھالیا جائے اور یہ لاڈلے کی پرانی عادت ہے تاہم اس عمل سے قوم کو طویل مدت نقصان پہنچے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، خان صاحب کی غلط فہمی ہے کہ سازشیں کر کے وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے اور عوام ان کے ساتھ ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے۔

loading...

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہو یا جی ڈی اے وہ آزادانہ انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے، جو بھی سازشیں ہورہی ہیں ایک دن ان کے ثبوت سامنے لائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے لڑنے کے لیے پرجوش ہیں، وہ پہلے بھی مشکل وقت کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام دوست پالیسیز کو ملکی سیاست پر ترجیح دوں گا ٗپہلے بھی کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان پر بار بار اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی شکایت کی، کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں۔  آج سے نئے پاکستان کی شروعات ہے ، عمران خان

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے اس کیلئے پیپلز پارٹی لڑے گی، پی ٹی آئی اور نواز شریف پارٹی کا منشور ایک جیسا ہی ہے، ہماراسفرصرف الیکشن تک محدود نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کا منشور باقی تمام جماعتوں سے مختلف ہے۔ ہم بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر چلتے ہوئے مثبت سیاست کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں