عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے اسٹارز

عمران خان
loading...

پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سیاسی، اسپورٹس اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب حلف برداری میں گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق، معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثناء جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ‘آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بےحد خوش ہیں’۔

گلوکار ابرار الحق نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے، ’سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا‘۔

تقریب حلف برداری میں اداکارہ ثناء جاوید بھی دکھائی دیں، جو پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے ساتھ براجمان تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھی ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب دیگر شوبز اسٹارز کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران عباس:

اداکار عمران عباس نے نئے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ترقی اور بڑھتا دیکھیں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں۔  کتے اور بلی کا کاٹنا ہلاکت کا باعث

ماورہ حسین:

اداکارہ ماورہ حسین نے ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اس دن کا طویل عرصے سے انتظار تھا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اب یہ واقعی نیا پاکستان ہے۔‘

اداکارہ نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

سجل علی:

اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

ثمینہ پیرزادہ:

اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ‘وہ بہت خوش ہیں اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہیں’۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں