پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھارت کیوں آگئے؟

پریانکا چوپڑا اور نک جونس
loading...

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تصدیق تو خود نک جونس نے کر دی مگراب باقاعدہ منگنی کی تقریب کی تیاریاں بھی ہو رہی ہیں ، اسی سلسلے میں نک جونز اپنے والدین کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں پریانکا کے والدین پہلی بار نک کے والدین سے ملاقات کریں گے

ممبئی: پریانکا کی انگوٹھی بھی میڈیا پر زیر گردش ہے۔ بھارتی میڈیا کی معلومات کے مطابق پریانکا چوپڑا کی انگلی میں موجود منگنی کی انگوٹھی توقع کے مطابق انتہائی قیمتی ہے۔

سفید نگینوں سے مزین اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگاتے ہوئے بتایا کہ انگوٹھی میں جڑے ہیرے انتہائی قیمتی ہیں جس کی قیمت لگ بھگ دو کروڑ ہو سکتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کر دی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تمام اکاؤنٹس جعلی، 7 کھاتوں سے منی لانڈرنگ ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں