آصف علی زرداری کورٹ پہنج گئے، وجہ سامنے آگئی

آصف علی زرداری کورٹ پہنج گئے، وجہ سامنے آگئی
Loading...

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں عدالت عالیہ نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

کراچی: گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق صدر آصف زرداری سمیت کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست درائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتا ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے، نیز (ایف آئی اے) کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے بھی ضمانت دی جائے۔

Loading...

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب آصف علی زرداری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔

آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری بھی اپنے والد کے ہمراہ تھیں جنہیں سماعت کے دوران چیمبر میں جانے کی اجازت نہیں ملی اور انہیں کمرۂ عدالت میں ہی روک لیا گیا۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں