عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا

عمران خان
loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا ہے۔

موجودہ صدر کی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے اور صدر کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔

عارف علوی کون ہیں؟

عارف علوی پیشے کے لحاظ سے ایک ڈینٹسٹ اور ایشیاء پیسیفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں، انہوں نے پہلی بار 1997 میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔

2002 کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے پی ایس 90 کراچی ٹو سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر دوبارہ انتخابات میں حصہ لیا لیکن اس مرتبہ بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

2013 کے انتخابات میں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 (جو اس وقت این اے 247 ہے) سے انتخاب لڑا اور کامیاب رہے، انہوں نے جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور ایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت کو شکست دی، عارف علوی وہ واحد پی ٹی آئی امیدوار تھے جو 2013 کے انتخابات میں سندھ سے منتخب ہوئے۔

عارف علوی عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 247 سے کامیاب ہوئے، انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی کو شکست دی۔

مزید پڑھیں۔  امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

عارف علوی 2006ء تا 2013ء تک پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بھی رہے، 2016ء میں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقرر کیا گیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں