سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سند ھ کا حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ سندھ
loading...

کراچی:پیپلزپارٹی کے نومنتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے  سید مراد علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

تقریب میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، بختاور بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوئے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری سے قبل مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی۔خیال رہے کہ سید مراد علی شاہ دوسری مدت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔گزشتہ دور حکومت میں قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مقرر کیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب کی 23رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اپنا تبصرہ بھیجیں