ہم عدالتوں سے نہ بچپن میں چھپے اور نہ اب چھپے گے،بختاور بھٹو زرداری

،بختاور بھٹو زرداری

کراچی :شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹونے کہا ہے کہ ہم عدالتوں سے بچپن میں چھپے نہ اب چھپے ہیں،

ان مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے، ہم تو بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے ہیں، ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں۔

loading...

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرانہوں نے اپنے والد سابق صدرمملکت آصف زرداری کی عدالت میں پیشی پر ردعمل میں کہا کہ آصف زرداری کے خلاف مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے۔

ہم عدالتوں کے چکرلگاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں بختاورکا کہنا ہے کہ ہم بچپن میں عدالتوں سے چھپے نہ اب چھپیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا گیارہ سال جیل میں رہنا کوئی مذاق نہیں ان مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے،ہم تو بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کسی کو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ، چیف سیکریٹری سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں