جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

جرمن چانسلر انجیلا میرکل
loading...

اسلام آباد : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انہوں اس خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے حالیہ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کے نام ایک تہینتی پیغام ارسال کیا ہے۔مذکورہ پیغام میں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں بااعتماد فیصلوں کے باعث کامیاب رہیں گے اور بطور وزیرا عظم وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنے پیغام میں انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ وہ یہ امید بھی کرتی ہیں کہ پاکستان کے نئے سربراہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن مذاکرات کریں گے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برلن حکومت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اس کے ساتھ ہو گی، پاکستان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اقتصادی ماہرین کے مطابق عمران خان کو حکومت سنبھالنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنا ہی پڑے گا۔اپنے پیغام می انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوطی کے لیے عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں۔  ن لیگ ٗ پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں