ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

میچ
Loading...

دبئی : ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے دی ، رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کر دیا ، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 249 رنز بنائے ، رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد شہزاد نے 47 گیندوں پر 34 رنز بنائے ، حشمت نے 37 ، محمد نبی نے 15 رنز بنائے ، وبہ ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 158 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی ، تھرنگا نے 36 رنز بنائے ، ڈی سلوا نے 23 رنز بنائے ، پریرا نے 17 رنز بنائے ۔

Loading...

میتھیوز نے 22  ، جے سوریا نے 14 اور پریرا نے 28 سکور کیے ، افغانستان کی جانب سے مجیب رحمن ، گلاب دین نبی ، محمد نبی اور راشد خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں