عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں پیش

دھاندلی
Loading...

اسلام آباد: انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لئے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی جس پر ارکان کی جانب سے بحث کی جارہی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا اور اپوزیشن ارکان موجود ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لیے تحریک پیش کی گئی جس پر پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے ایوان میں مطالبہ کیا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دی جائے۔

شازیہ مری نے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی حزب اختلاف کو دی جائے۔

Loading...

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کسی چیز کو پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے، اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ احتجاج کرے، ان کا نکتہ اعتراض رجسٹر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف اپنا موقف پیش کریں، اس کو سنا جائے گا، شفاف انتخابات جمہوریت کی ضرورت ہے، ہم نے اپوزیشن کے موقف پر سر تسلیم خم کیا ہے، پارلیمانی کمیشن بااختیار ہوگا، جمہوری قدروں کی مضبوطی اصولی موقف ہے اور اختلافات کے باوجود آگے بڑھنا ہے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں