منی بجٹ: موبائل فونز اور سگریٹ پر مزید ٹیکسز لاگو، کم از کم پینشن 10 ہزار تجویز

انقلاب
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے سپلیمنٹری فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا. 1800 سی سی سے اُوپر والی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے اور سگریٹ پر مزید ٹیکس لگ گیا، نان فائلر کیلئے نئی گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج بروز منگل ضمنی فنانس بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ، پارلیمنٹ میں بل پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے بجٹ پر چلتے تو معاشی لحاظ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ سابقہ بجٹ میں خسارہ 1900 ارب روپے دکھایا گیا ہے ، اگر اقدامات نہ کیا گئے تو یہ خسارہ 2780 ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔

پارلیمنٹ میں بل پیش کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےپیش کردہ بجٹ کےمطابق انہیں 8.2 فیصد بجٹ خسارہ ملا تھا، قرضو ں میں 34 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ، قرضے لینےکے باوجود ہمارے زرمبادلہ کےذخائردو ماہ کےدرآمدات کے لیے بھی نہیں ہے ،زرمبادلہ کےذخائر پانچ سے چھ ہفتے کی سطح پرآئے تو ڈالرکی قیمت سب نےدیکھ لی اور زرمبادلہ کے ذخائر مزید نیچےآنے سے روپیہ اور دباؤ میں آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ روپےکی قدرکم ہونےسےاشیائےخوردونوش تک مہنگی ہوگئی ہیں ۔ روپےکی قدرکم ہوتی ہےتومقامی گیس بھی مہنگی ہوتی ہے،روپےکی قدرکم ہونےسے تمام چیزوں پربراہ راست اثرہوتاہے۔

loading...

اسد عمر نے بتایا کہ ملک کے بیرونی قرضے60 ارب سےبڑھ کر95 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ سرکلرڈیبٹ میں ساڑھے 500 ارب روپےکااضافہ ہواہے،حکومتی ڈیبٹ 28 ہزار ارب سےتجاوز کرگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورکرزڈیویلپمنٹ فنڈ کا 40 ارب سےزائد وفاق نے روکا ہوا ہے اور مزدوروں کی فلاح کے لیے جوکام ہوتے ہیں وہ تمام کام رکےہوئےہیں۔

اسد عمر نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ کسی حکومت پرالزام نہیں لگائیں گے بےشک ان کے دورمیں بھی حالات برے تھے اور ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ بہت کچھ  ٹھیک نہیں ہو رہا تھا۔ ان حالات سے نکلنےکے لیے ہمیں تبدیلی کی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نےترقی کرنی ہےاس میں بلاول بھٹو اورشہباز شریف سمیت سب شراکت دارہوں گے، پاکستان ایساملک بننےجا رہا ہےجس پردنیا بھی رشک کرے گی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں