چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا بھارت پر خوف ہوگا، شعیب اختر

چیمپیئنز ٹرافی
Loading...

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا پاک بھارت میچ سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اب پاکستان کا ہوم گراؤنڈ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا بھارت پر خوف ہوگا اور گرین شرٹس کو بھارتی کھلاڑیوں پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔

” بھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا تاہم ویرات کوہلی کا آرام کرنا سمجھ سے باہر ہے۔”

Loading...

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کہیں بھی مقابلہ ہو وہ زبردست ہوتا ہے۔ دبئی میں ایک دوسرے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر مزہ آئے گا۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ویرات کوہلی بھارت کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیئے۔

ایشیاء کپ کے گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوگا جس کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔ گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی جب کہ بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں سپر فور تک پہنچ گئیں۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں