ایشیاء کپ : ہانگ کانگ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ
loading...

دبئی: ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اے کی ٹیموں کا دوسرا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں ہانگ کانگ اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

ہانگ کانگ کے کپتان کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بالنگ کے لئے ساز گار ہے بھارت کو بڑا ٹوٹل کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے جبکہ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھ رہے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

بھارت ایشیا کپ میں آج اپنا پہلا میچ کھیلنے جارہا ہے جبکہ ہانگ کانگ کو اپنے پہلے میں گرین شرٹس کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔

واضح رہے کہ آج کے میچ میں بھارت کی کامیابی کی صورت میں ہانگ کانگ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ پاکستان اور بھارت فائنل فور میں کوالیفائی کر جائیں گے ۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں