وزیراعظم کی اسٹیڈیم آمد سے ٹیم کا جوش بڑھے گا، سرفراز احمد

ایشیاء کپ
Loading...

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گراﺅنڈ میں آتے ہیں تو ہم سب کے لیے اچھا ہے، ان کی آمد سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ کا شیڈول آئی سی سی کا معاملہ ہے ہمارا نہیں، بھارت کے خلاف میچ نئے سرے سے کھیلنا ہے، کوہلی کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Loading...

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں بہترین ہیں۔ پریشر کے بغیر اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

” کنڈیشنز تمام ٹیموں کے لیے یکساں سازگار ہیں۔ ایشیائی ٹیمیں اس طرح کے ماحول میں کھیلنے کی عادی ہیں۔ فتح کے لیے بہتر کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ چیمپئنز ٹرافی میں فتح یادگار تھی لیکن یہاں کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہیں۔”

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں