ایشیاء کپ: بھارت کی ہانگ کانگ کے خلاف محتاظ اننگز جاری

ایشیاء کپ
Loading...

ایشیاء کپ کا چوتھا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ اور بھارت کے مابین جاری ہے۔

اس سے پہلے ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور سے دونوں بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا تاہم بلے باز تیسرے اور چوتھے اوور میں محتاط ہوگئے۔

loading...

بھارت کی جانب سے 20 سالہ خلیل احمد نے ڈیبیو کیا انہیں بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم شیکر دھاون، امباتی ریدو، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یزوندرا چاہل اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔

ایشیاء کپ میں ہانگ کانگ اپنا دوسرا میچ کھیل رہا ہے۔ پہلے میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں