ایشیاء کپ میں بڑا ٹاکرا کل ہوگا

ایشیاء کپ
Loading...

ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔

گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ایشیاء کپ میں آمنے سامنے آئیں گی۔ دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جب کہ میچ  پاکستانی وقت کے مطابق  شام 4:30 بجے کھیلا جائے گا۔

Loading...

قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ باؤلنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

بھارت اب تک 6 سے زائد بار ایشیاء کپ ٹورنامنٹ میں فاتح رہا ہے جب کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر پائی ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں