وزیرِاعظم کی جانب سے مہاجرین کی شہریت سے متعلق بیان پر تحفظات ہیں،جام کمال خان

وزیرِاعلی بلوچستان
Loading...

کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ملکی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں، مہاجرین کے متعلق موجود پہلے سے طے شدہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِاعظم نے گزشتہ دنوں کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونیوالے افغانوں کے بچوں اور چالیس سال سے مقیم بنگالیوں کو شناختی کارڈز کے اجرا کے لیے وزارتِ داخلہ سے گزارش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگالی چالیس سال سے پاکستان میں مقیم ہیں، یہ بھی انسان ہیں اور ان کے بھی حقوق ہیں۔

Loading...

آج بھی قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیج سکتے کیونکہ اس بارے میں عالمی قوانین موجود ہیں، یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، مہاجرین کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نسلیں یہاں پروان چڑھ رہی ہیں، جو مہاجرین یہاں آباد ہیں ان کے لیے قانون بنانا ہو گا، اگر ان مہاجرین سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو مسائل پیدا ہوں گے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں