ایشیاء کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کو جیتنے کے لیے 286 رنز کا ہدف

ایشیاء کپ
Loading...

ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 286 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز شیکھر دھون اور روہت شرما نے کیا۔

بھارت کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب 45 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما صرف 23 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔

Loading...

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد شیکھر دھون نے امباتی رائیڈو کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 116 رنز کی اہم ترین شراکت قائم کی تاہم رائیڈو 60 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد دنیش کارتک نے دھون کا ساتھ دیا مگر وہ بھی 35 رنز ہی بناسکے اور پھر سابق کپتان ایم ایس دھونی بیٹنگ کے لیے آئے مگر انہوں نے کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی اور صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب اوپننگ بلے باز دھون نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جس میں 2 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ وہ 127 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کیدار جادیو 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچٹ شاہ نے 3 اور احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں