بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو بدمزاج ترین کھلاڑی قرار دے دیا

نصیرالدین شاہ
Loading...

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے آسٹریلیا کے کیخلاف سیریز میں رویے کو بدترین قرار دے دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وکٹ پر موجود ٹم پین نے کوہلی پر جملے کستے ہوئے کہا کہ ’تم کُول بننے کی کوشش کیوں کررہے ہو؟‘ اس صورتحال کی سنگینی کو امپائر گیفینی نے بھانپا اور فوراً مداخلت کرتے ہوئے دونوں کپتانوں کو تنبیہ کی اور کہا کہ تم دونوں کپتان ہو لہٰذا گیم پر توجہ دو۔

اس دوران کیمرے پر کوہلی کے چہرے کا رنگ بدلتے سب نے نوٹ کیا اور پھر تھوڑی ہی دیر میں کوہلی اور ٹم پین میں ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ اس سارے معاملے کے بعد بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹاس کے موقع پر معمولی غلطی پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں

loading...

انہوں نے فیس بک اپنے پیغام میں لکھا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین مگر بدترین رویے والے کھلاڑی ہیں، ان کا غصہ اور برا رویہ ان کے کرکٹ میں ان کی شہرت کو داغدار کررہا ہے۔

نصیر الدین شاہ نے مزید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بھارت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ شائق کی جانب انگلش و آسٹریلوی کھلاڑیوں کی تعریف پر بھڑک اٹھے تھے اور انہیں ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جس پر کوہلی پر خوب تنقید کی گئی تھی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں