کیمرہ مین پر تشدد: نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج

کیمرہ مین
Loading...

اسلام آباد: سماء ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر نواز شریف کے 3 سکیورٹی گارڈز کو شامل کیا گیا ہے۔

زیر دفعہ 506 ٹو، 355 کے تحت مقدمے میں سیکیورٹی گارڈ شکور اور دیگر دو نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

متاثرہ شخص نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے لئے اپنے دفتر کی جانب سے معمول کی کوریج پر مامور تھا اور نواز شریف کی واپسی کی فوٹیج بنا رہا تھا۔

Loading...

مزید پڑھیں: نوازشریف کے گارڈ کا سماء نیوز کے کیمرہ مین پر تشدد

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نواز شریف کے چیف سیکیورٹی گارڈ کے کہنے پر دیگر دو اہلکاروں نے تشدد کیا، تشدد کے نتیجے میں زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا تھا اور ساتھیوں نے اسپتال پہنچایا۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں