کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، نواز شریف

نواز شریف
Loading...

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

اسلام آباد بار کونسل کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع  پر نواز شریف نے کہا کہ میری شخصیت اور مزاج سے آپ اچھی طرح سے واقف ہیں، کل کے واقعے پر جتنا دکھ آپ لوگوں کو ہے، اتنا ہی مجھے بھی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ اس ایشو پر صحافیوں سے گفتگو کرنی پڑ رہی ہے، یہ موقع کبھی بھی نہیں آنا چاہیے تھا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اسمبلی سے باہر آرہا تھا تو گارڈ شکور میرے آگے آگے تھا اور راستہ بنانے کے لیے لوگوں کو ہٹا رہا تھا۔

نواز شریف کے مطابق ہم گاڑی کے پاس آئے تو گارڈ شکور نے کیمرا مین واجد علی کو بھی دھکا دیا، لیکن جس طرح گارڈ نے دھکا دیا، مجھے اس پر اعتراض تھا، کسی کو راستہ دینے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کیمرہ مین پر تشدد: نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج

Loading...

سابق وزیراعظم نے مزید بتایا کہ اس موقع پر مذکورہ کیمرہ مین نے اپنا کیمرہ گارڈ شکور کے ماتھے پر دے مارا، جس سے گارڈ کا ماتھا زخمی ہوا اور خون بھی نکلا۔ نواز شریف نے بتایا کہ میں نے کہا، یہاں سے نکلیں کسی ری ایکشن کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اس کے بعد کیا ہوا مجھے علم نہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ حرکت گارڈز نے کی ہے تو بدنامی تو میری ہوئی ہے، میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ لمحہ آتا اور مجھے شرمندگی اٹھانی پڑتی۔

نواز شریف نے اس واقعے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں محاسبہ بھی کروں گا اور ایکشن بھی لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جو بھی کارروائی ہوگی، کریں گے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں