جتنے گھنٹے سیاسی جلسوں میں خرچ کرتے ہیں کام میں بھی کرلیں ٗچیف جسٹس کا طارق فضل چوہدری سے مکالمہ

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران وزیر کیڈ طارق فضل سے مکالمے میں ریمارکس دیئے ہیں کہ جتنے گھنٹے آپ سیاسی جلسوں میں خرچ کرتے ہیں ٗاپنے کام میں بھی خرچ کر لیا کریں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ادویات کی چوری سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر طارق فضل سے استفسار کیا کہ پمز ہسپتال کا سربراہ اب تک کیوں تعینات نہیں کیا گیا؟ اس پر طارق فضل نے بتایا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ ختم ہوگئی تھی جو دوبارہ بنائی گئی ہے، ہم نے ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اور ہسپتال کو الگ کر دیا ہے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال سربراہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔طارق فضل نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی سمری وزیراعظم کو جمعرات کو ارسال کی ہے۔وزیر کیڈ کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ فواد حسن فواد کو بلا لیتے ہیں اور پوچھ لیتے ہیں

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انتخابات سے پہلے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے،نواز شریف ملک دشمنی میں ایجنٹ کا کام کر رہے ہیں‘شیخ رشید

اپنا تبصرہ بھیجیں