آفریدی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف آئی سی سی ورلڈ الیون کا حصہ بننے کی تصدیق

شاہد آفریدی

اس سے قبل میڈیا پر انجری کے باعث آفریدی کی میچ میں عدم شرکت سے متعلق خبریں رپورٹ کی جارہی تھیں
ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا

کراچی:مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ اپنے ڈاکٹر کی جانب سے تیار کردہ منصوبے کی 100 فیصد پیروی کررہے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہاکہ اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے وہ اس میچ میں ضرور حصہ لیں گے۔

آفریدی کے علاوہ شعیب ملک بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اس سے قبل میڈیا پر انجری کے باعث آفریدی کی میچ میں عدم شرکت سے متعلق خبریں رپورٹ کی جارہی تھیں۔ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون مد مقابل ہوں گی۔ ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

شاہد آفریدی اور شعیب ملک دونوں 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن ہیں جبکہ تھیسارا پریرا بھی سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی چمپئن ٹیم کے رکن تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں