بجلی کے بڑے بریک ڈاوٗن پرقابو پانا ہوگا، لاہور چیمبر

بریک ڈاؤن
loading...

حکومت پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی جدید خطوط پر استوار اور اپ گریڈ کرے،لاہور چیمبر
بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سسٹم کی کمزوریوں کو اْجاگر کرچکے ہیں،صنعتوں کی پیداوار کو بھاری نقصان ہوا،عہدیداروں کا بیان

لاہور: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار اور اپ گریڈ کرے تاکہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے مسائل سے بچا جاسکے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ ماضی قریب میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی کمزوریوں کو اْجاگر کرچکے ہیں، ان کی وجہ سے صنعتوں کی پیداوار اور معمولات زندگی کو بھی بھاری نقصان ہوا، اگر سسٹم کی بہتری کے لیے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں ایسے مسائل مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھکی پاور پلانٹ اور نیلم جہلم جیسے پاور پراجیکٹس اس بات کا مظہر ہیں کہ حکومت توانائی کی پیداوار کے منصوبوں پر شب و روز کام کررہی ہے لیکن ساتھ ہی ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کاکام بھی تیزی سے مکمل ہونا چاہیے، تاکہ یہ بجلی کی اضافی پیداوار کا بوجھ اٹھاسکے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبے جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیے جائیں کیونکہ بجلی صنعتوں کا ضروری خام مال ہے،اس کے بغیر ترقی و خوشحالی اور برآمدات کو فروغ دینے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں۔  گلیکسی ایس 9 کی فروخت میں کمی کی وجہ سامنے آگئ

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں