مری کی حالت نہ درست ہوسکی

مری بائیکارٹ کے

سیاحوں کی ایک بڑی تعدادمری کے بجائے مظفرآباد کے مختلف علاقوں کی جانب رخ کرنے لگے
مری میں باہر سے آنے والے سیاحوں کا بائیکاٹ‘وادی نیلم ، پیرچناسی ، سدھن گلی سمیت دیگر مقامات میں رش کا سماں

مظفرآباد: مری میں باہر سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد مری بائیکارٹ کے باعث آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات کی جانب رخ ٗ وادی نیلم ، پیرچناسی ، سدھن گلی سمیت دیگر مقامات میں رش کا سماں ، ضلعی انتظامیہ اور وزارت سیاحت کی جانب سے حکمت عملی طے نہ کرنے پر سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ، مختلف چیک پوسٹوں پر جگا ٹیکس وصول کئے جانے لگا ۔

loading...

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے سیاحوں کی ایک بڑی تعدادمری کے بجائے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں کی جانب رخ کرنے لگے وہاں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کا رخ کیا وہاں ایک جانب تو سیاحوں نے سکھ کا سانس لی مگر دوسری جانب محکمہ صحت عامہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث صحیح گائیڈ لائن نہ مل سکی ،۔

سیاحوں نے اپنی مدد آپ مختلف علاقوں کا رخ کرلیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف چیک پوسٹوں پر سیاحوں کو تنگ کرنا اور جگا ٹیکس وصول کئے جانے کی شکایات بھی منظر عام پر سننے میں آئی جبکہ محکمہ سیاحت عامہ کی غلط حکمت عملی کے باعث سیاحوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اگر عید الفطر سے قبل حکومت آزادکشمیر اور محکمہ سیاحت عامہ مضبوط حکمت عملی تیار کرتی تو سیاحوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑتا ۔

مزید پڑھیں۔  عمران خان پر کئی سالوں پہلے کی گئی پہلی پیشنگوئی سچ ہوئی جو افسوسناک ہے۔۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں