موٹروے پر نائٹ سپیڈ چیک کرنے کیلئے کیمرےلگادیئےگئے

موٹروے

اب رات کے اوقات میں بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کا چالان ہوگا، خصوصی سکواڈ بھی تشکیل

لاہور: موٹروے پر نائٹ سپیڈ چیکنگ کے لیے کیمرے نصب کردیئے گئے ، اب رات کے اوقات میں بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کا چالان ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کیمروں کی تنصیب کے بعد موٹروے سنٹرل زون پر خصوصی پولیس سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے ہیں ۔ موٹروے پر پولیس نے اضافی پٹرولنگ موبائلز اور نفری بھی تعینات کردی ہے۔

آئی جی موٹروے خالد محمود کے مطابق تیز رفتاری خطرناک ہے اس لیے اسکی روک تھام کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو رات کے وقت بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کو چیک کرسکیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں