انڈونیشیا کی خاتون، اژدہا نگل گیا، تصاویرجاری

انڈونیشیا میں بڑے اژدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا،اس واقعے سے علاقے میں خوف پھیل چکا ہے۔

جکارتا: اژدہا کی لمبائی 27فٹ طویل تھی۔ اژدہا کے پیٹ میں انڈونیشیا کی خاتون اسی طرح اپنے کپڑوں کے ساتھ موجود تھی ،ان کے کپڑے نمایاں تھے۔
ہم لوگوں نے فلموں میں تو ایسے سین دیکھے ہی ہوئے ہیں مگر جکارتا میں 54سالہ خاتون جودو بچوں کی ماں تھی اور جس نے براؤن ساڑھی اور سرخ بلاؤز پہنا ہوا تھا اور اس کے کپڑے بھی پہچاننے میں آرہے تھے۔ واتبا نامی خاتون انڈونیشیا کے علاقے جنوب مشرقی سلاویسی کی رہائشی تھیں جو جمعرات کی رات سے غائب تھی اور اگلی صبح اس کے بیٹوں کو ایک جگہ اس کے چپل ملے۔

loading...

اس خا تون کی جب لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تو قریب ہی ایک اژدہا دیکھا جس کا پیٹ بری طرح پھولا ہوا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور رونے لگے۔ فوری طور پر اژدہے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا دیا۔ ا ژدہا کے معدے کے اندر خاتون کی لاش موجود تھی اور اس کا سر سانپ کی دم کی جانب تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اژدہے نے پہلے خاتون کا سر نگلا ہوا تھا۔

مگراس وقت تک پانی سر سے اپر گزر چکا تھا۔انڈونیشیا کی خاتون کی روح اپنے جسم کو چھوڑ چکی تھی۔ انڈونیشیا کے اس علاقے میں بڑے اژدہاموجود ہیں۔ جو چھوٹے انسانوںاور جانوروں کو زندہ نگل لیتے ہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیئر مین کا قزافی اسٹیڈیم کا دورہ

اپنا تبصرہ بھیجیں