چونیاں ٗدو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر کا رسوار افراد سے 53لاکھ نقدی رقم چھین کر فرار

گن پوائنٹ

چونیاں:پتوکی ہلہ چوک حبیب بنک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کا رسوار افراد سے 53لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین لی ڈاکو فائرنگ کرتے ہو ئے فرارہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان رو ڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے مالک عباس کا بیٹا وسیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈا سفید کار نمبری 228LEFپر سوار ہو کر ہلہ چوک کے قریب واقع حبیب بنک میں 53لاکھ روپے سے زائد کی نقدی رقم جمع کروانے کے لیے بنک جا رہا تھا کہ مو ٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہینڈ ز اپ کر کے 53لاکھ روپے سے زائد نقدی رقم چھین لی اور خو ف وہرا س پھیلانے کے لیے فائرنگ شرو ع کر دی۔

loading...

مسلح ڈاکو رقم چھیننے کے بعد فائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصا ری بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں