عالیہ بھٹ ایک بار پھر شوٹنگ کے دوران زخمی

alia-bhatt-aajklpk
loading...

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ کے دوران پاؤں زخمی کرا بیٹھی ہیں,اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی اور انہیں فوری طبی امداد دی گئی لیکن عالیہ نے بعد میں زخمی پاؤں کے ساتھ ہی شوٹنگ میں حصہ لیا

عالیہ بھٹ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا اور ورون دھون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں عالیہ سیڑھیوں سے پھسل کر گرگئیں جس سے ان کے پاؤں میں موچ آئی ہے

اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی اور انہیں فوری طبی امداد دی گئی لیکن عالیہ نے بعد میں زخمی پاؤں کے ساتھ ہی شوٹنگ میں حصہ لیا تاہم ڈاکٹروں نے اداکارہ کو چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ فلم ’برہمسترا‘ کی بلغاریہ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی تھیں جہاں ان کے بازو پر چوٹیں آئی تھیں اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مہاجرین کی کشتی ڈوبنے پر تیونس کے وزیر داخلہ کئی عہدیداروں سمیت مستعفی

اپنا تبصرہ بھیجیں