کھانا گھر پہنچانے والا روبوٹ منظرعام پر

کھانا گھر پہنچانے والا روبوٹ منظرعام پر

چین کے ایک سپر اسٹور میں گھر بیٹھے اشیائے خور و نوش منگوانے والے صارفین کو سامان کی ترسیل کےلیے ایک خودکار روبوٹ کو ملازمت دے دی گئی ہے

بیجنگ: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی معلومات کے مطابق بیجنگ کے ایک رہائشی علاقے میں پیلے رنگ کا روبوٹ سپر اسٹور سے پھل، کولڈ ڈرنکس اور اسنیکس کی  ترسیل کررہا ہے۔ 30 کلو گرام وزنی روبوٹ جی پی ایس، کیمروں اور ریڈار سے لیس ہے جو 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتا ہے۔روبوٹ میں 4 کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے وہ اطراف میں موجود رکاوٹوں کو دیکھتا ہے جبکہ اس کا خودکار نظام اس منظر کو سمجھتے ہوئے روبوٹ کو دائیں بائیں مڑنے اور ضرورت کے مطابق سمت بدلنے کی ہدایات جاری کرتا ہے جن پر عمل کرتے ہوئے اس کا کنٹرولنگ سسٹم 6 پہیوں کو گھماتا ہے اور یوں روبوٹ بہ آسانی اپنی سمت تبدیل کرلیتا ہے۔

loading...

اگرچہ اس روبوٹ کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے لیکن اگر یہ تجربہ کامیاب رہا اور صارفین بھی مطمئن رہے تو پھر کچھ ضروری ترامیم کے بعد ایسے مزید روبوٹس، تجارتی پیمانے پر تیار کیے جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان اور چائنا کی ترقی سی پیک اور گوادر کی ترقی سے وابستہ ہے،صادق سنجرانی

اپنا تبصرہ بھیجیں