بگ باس سیزن 12 کے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی

دپیکا کاکڑ اور شعیب کی جوڑی کے علاوہ گلمیت چوہدری اور دبینا بھی شو کا حصہ ہوں گے

سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والا شو 16 ستمبر سے شروع ہوگا

ممبئی: بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔ بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس کئی سالوں سے متنازع شو ہونے کی باوجود مقبول ترین شو سمجھا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں جو مسلسل اس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور اب 12 ویں سیزن میں بھی سلو میاں ہی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے تاہم اس بار شو کے اسکرپٹ میں ترمیم کرتے ہوئے عام عوام کے لئے بھی دروازے کھولے گئے ہیں۔

گزشتہ روز شو کا پرومو بھی جاری کیا گیا جس میں شامل ہونے والی مختلف جوڑیوں کو دکھایا گیا تاہم شو کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے شروع ہونے والے ’بگ باس‘ کے 12 ویں سیزن کے لیے آڈیشن کے بعد بہت سے نام فائنل ہو چکے ہیں جس میں سے زیادہ تر شرکاء کا تعلق ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ہے۔بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال سمر کا ‘ سے شہرت پانے والی دپیکا کاکڑ اور شعیب کی جوڑی پروگرام میں شامل ہیں۔گلمیت چوہدری اور دبینا بھی شو کا حصہ ہوں گے۔کراتیکا بھی ’بگ باس 12‘ میں دکھائی دیں گی۔ریا سین کو بھی شو کے نئے فارمیٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔  ہالی وڈ فلم"اسکائی سکریپر" (آج) سینما گھروں کی زینت بنے گی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں