سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت دور کرنے کا آسان حل!

loading...

کھانا اگر صحیح طرح سے ہضم نہ ہو تومعدہ میں تیزابیت اور سینے کی جلن ہوتی ہے جو بیشتر افراد کو اکثر درپیش رہتی ہے . سینے کی جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہے . جسکے باعث سینے اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی ہے . سینے کی جلن اورتیزابیت سے فوری نجات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نسخے یا ٹوٹکے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں.

1.سوڈا واٹر
آدھا چمچ کھانے کاسوڈا ایک گلاس پانی میں اچھی طرح حل کرکے پی لیں . کچھ ہی دیر میں آپ سینے کی جلن میں کمی ہوتی محسوس کریں گے .
نوٹ: یہ نسخہ ایک ہفتے سے زیادہ استعمال نہ کریں .

سینے کی جلن
File Photo

2. ایلوویرا (Aloe Vera)
ایلوویرا کا پودا جلن کے علاج کے لیے ایک بہترین قدرتی چیز ہے . کھانے سے پہلے آدھا کپ ایلوویرا کا جوس سینے پر جلن سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے ۔

سینے کی جلن
File Photo

3.سیب اور کیلے کا استعمال
سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر ہے ۔ دن بھر میں چند کیلوں کا استعمال یا سونے سے چند گھنٹے قبل ایک سیب کا استعمال آپ کو تیزابیت کی شکایت سے نجات دلاسکتا ہے ۔

سینے کی جلن
File Photo

4. ادرک والی چائے
کھانے سے بیس منٹ قبل ایک کپ ادرک والی چائے آپ کو تیزابیت سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ اس کو بنانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے ۔ ادرک کے تین چھوٹے ٹکڑے دو کپ پانی میں آدھا گھنٹہ ابال کر اسے ٹھنڈا کرلیں اور کھانے سے بیس منٹ پہلے استعمال کریں ۔
سینے کی جلن
File Photo

5.سرسوں کا تیل
سرسوں کا تیل انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے ۔ اس کا استعمال تزابیت اور سینے کی جلن سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ ایک چمچ اعلی معیار کا پیلا سرسوں آپ کو تیزابیت سے فوری نجات دلاسکتا ہے ۔ استعمال کے لئے ایک چائے کا چمچ سرسوں کا تیل پی لیں ۔

سینے کی جلن
File Photo

علاوہ ازیں بادام ایک بےپناہ مقوی غذا ہے ۔ کھانے کے بعد چند باداموں کا استعمال آپ کے نظام انہظام کو قوت بخشتا ھے اور تیزابیت سے نجات دلاکر سینے کی جلن سے آرام دلاتا ہے ۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں