سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

ٹیم
Loading...

لاہور: سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر نے بھارت کو ایشیا کپ کی اہم ٹیم قراردیا ہے تاہم اْن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔

 میرے خیال میں پاکستان نے بھارت سے زیادہ فیورٹ کی طرح شروعات کی ہیں۔ بھارت نے ویرات کوہلی کو آرام کرایا ہے، جس کی وجہ ٹیم کی مضبوطی کافی کم ہوگئی ہے۔

 ظاہر ہے بھارت مقابلے میں شریک ہے لیکن جب آپ فیورٹ کی بات کرتے ہیں تو وہ پاکستان ہے۔ سابق کپتان گنگولی نے کہا ہے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ دھونی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

Loading...

  پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچز ہمیشہ سنسنی خیز ہوتے ہیں مگر جب سے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کو ہرایا ہے اس وقت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں مقابلہ برابر کا ہوگا۔

 پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے اور جب سے مکی آرتھر نے اس کی کوچنگ سنبھالی ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں